یہ اناؤں کے کھیل بھی کتنے عجیب ہوتے ہیں
سالوں کے رشتوں کو لمحوں میں روند
دیتے ہیں
کہ ان میں جیتنا بھی در حقیقت مات
ہوتا ہے
کہ ان کا نشانہ فقط ہماری ذات ہوتا ہے
یہ ایسی بیڑیاں ہیں کہ جن میں اک بار جکڑ لۓ جاٰییں
تو پھر رہائی ممکن نہیں رہتی
کوئی زور آزمائی ممکن نہیں رہتی
پھر مقدر میں فقط پچھتاوے رہ جاتے ہیں
عمروں پہ محیط پچھتاوے۔۔۔
0 comments:
Post a Comment