Showing posts with label بولتی آنکھیں. Show all posts
Showing posts with label بولتی آنکھیں. Show all posts
ہیومن فوٹو گرافی یا پنٹنگز میں ہمیشہ سے ہی جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا ہے وہ آنکھیں ہیں۔ آنکھیں قدرت کا ایک بہت حیرت انگیز تحفہ ہیں جو انسان کے اندر کی حالت کو بخوبی بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ کبھی جھوٹ نہیں بولتیں ۔ یہ دل کی تختی پہ لکھے سب خوشی، غمی، اداسی، مایوسی کے الفاظ کو ہو بہو بیان کر دیتی ہیں۔ ہاں انہیں پڑھنے کا ہنر ہر ایک کے پاس نہیں ہوتا۔
اور اگر ہو بھی تو ہر کویئ اسے اپنے زاویہ نظر کے مطابق پڑھتا ہے۔
میری بھی یہاں ان تصویروں کو اپنے نقطہ نظر سے دیکھنے اور انٹرپریٹ کرنے کی کوشش ہو گی۔
آج کی تصویر
Veil by Manny Librodo.
سلوٹیں ہیں میرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہے؟
زندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا
Subscribe to:
Posts (Atom)
Powered by Blogger.